امریکا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

 

 

 

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے 31 جنوری کو بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ امریکا بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ حملوں کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم ہے،امریکا کی جانب سے میں دہشت گردی کے متاثرین،ان کے خاندانوں اور اس سے متاثر ہونےوالے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔پاکستانی عوام حق رکھتےہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں،امریکا امن و استحکام کو یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں میں ایک ثابت قدم شراکت دار ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

نٹالی بیکر نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

 

Back to top button