امریکی نائب صدر سمیت دیگر حکام خصوصی مہمان ہوں گے: محسن نقوی

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت مذاکرات کےلیے پاکستان آنے والے دیگر حکام ہمارے مہمان ہوں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی،ملاقات میں امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتےہوئے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی جب کہ اس دوران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس،سٹیووٹکوف اور جیرڈ کرشنر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔

انہوں نے بتایاکہ فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کےلیے جامع پلان مرتب کیا ہے۔

 

 

 

Back to top button