امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کےگھرپرحملہ،کھڑکیاں توڑ دیں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر رات کے وقت نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے، جس میں متعدد کھڑکیاں توڑ دی گئیں۔پولیس نے ایک شخص کوحراست میں لےلیا۔

سیکریٹ سروس کے ایجنٹس ابتدائی اوقات میں جائے وقوعہ پر پہنچے، اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

تاہم حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ اس شخص پر کوئی الزام عائد کیا گیا ہے یا نہیں۔ ایک حکومتی اہلکار نے بتایا کہ جے ڈی وینس فیملی اس واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔

واضح رہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے وینزویلا میں ہونے والی امریکی فوجی کارروائی کی نگرانی کی، اور اس کے بعد واپس آئے تھے۔

پولیس اور سیکرٹ سروس کے اہلکار اس واقعے کے بعد گھر کے اندر نظر آئے، تاہم یہ سمجھا جا رہا ہے کہ نہ تو وینس اور نہ ہی ان کا خاندان اس وقت گھر پر تھے جب حملہ کیا گیا۔

یہ واقعہ نئے سال کی تعطیلات کے دوران علاقے میں سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے انتظامات کے بعد سامنے آیا۔

Back to top button