امریکی نائب صدر کی وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ مذاکرات فریقین کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تعمیری مذاکرات کا خیر مقدم کیا گیا۔
پاکستان کی ثالثی:سابق امریکی سفارت کار نے بھارتی اینکر کی بولتی بند کر دی
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے وفود کی تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات میں شرکت کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد مذاکرات خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتے ہیں۔
