قطر کے العدید ایئر بیس پر امریکی جنگی طیاروں کی سرگرمیاں تیز

امریکی جنگی طیاروں نے قطر میں قائم العدید ایئر بیس پر اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی شب العدید ایئر بیس سے کے سی 135 ایئر ری فیولنگ ٹینکرز اور بی 52 اسٹریٹیجک بمبار سمیت متعدد امریکی جنگی طیاروں نے پرواز کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر میں واقع العدید ایئر بیس ایران کی سرحد سے تقریباً 200 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ متعدد بار یہ واضح کر چکے ہیں کہ سفارتکاری امریکا کی اولین ترجیح ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button