امریکی ویب سائٹ کا تاحال امریکا اور ایران میں بالواسطہ رابطوں کا دعویٰ

ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ سفارتی رابطے اب بھی جاری ہیں۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات ختم ہو چکے ہیں، تاہم مصر، قطر اور برطانیہ ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکا کا مطالبہ ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کرے اور کم از کم پانچ سال کے لیے اپنے میزائل پروگرام کو معطل کر دے۔ دوسری جانب ایران جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہومز کھلنے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا

ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر امریکا ایران کے منجمد اثاثے واپس کر دے تو ممکن ہے کہ ایران کا ہرجانے کا مطالبہ کسی حد تک پورا ہو جائے، جس سے مذاکرات میں پیش رفت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Back to top button