احدرضامیراوررمشاخان کوایوارڈ ملنےپرصارفین کوسجل علی کی یادآ گئی
ہم ایوارڈزمیں احدرضا میراوررمشا خان کوبہترین آن اسکرین ایوارڈ دیے جانےکےبعد سوشل میڈیا صارفین کوسجل علی کی یادستانےلگی۔
رمشا خان اوراحدرضا میرکو28ستمبرکولندن میں ہونےوالی ایوارڈ تقریب میں بہترین آن اسکرین جوڑی کاایوارڈدیا گیا۔جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔
دونوں کو2022کےرومانوی ڈرامے”ہم تم“میں بہترین اداکاری پرآن اسکرین جوڑی کا ایوارڈدیا گیا۔
احد رضا میراوررمشا خان کوایوارڈ ملنےکےبعد متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز پر ماضی میں سجل علی اوراحد رضا میرکوبہترین آن اسکرین جوڑی کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ویڈیوز میں ماضی میں ہم ایوارڈزمیں ہی سجل علی اور احد رضامی کو بہترین جوڑی کاایوارڈ وصول کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم چند سال کے وقفےکےبعد اب ہم ایوارڈز میں ہی بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ احد رضامیراور رمشا خان نےوصول کیا تو زیادہ ترصارفین کوسجل علی کی یاد ستانژ گی۔
احد رضا میر اور رمشا خان کو ایک ایسے وقت میں آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جب کہ دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلقات کی خبریں سرگرم ہیں۔
سوشل میڈیا پرافواہیں ہیں کہ دونوں کےدرمیان دوسال سےتعلقات ہیں اورمبینہ طور پر ان کےرومانوی تعلقات کی وجہ سےہی سجل علی اوراحد رضا میرکے درمیان اختلافات ہوئے۔تاہم اس حوالےسےدونوں نےکوئی وضاحت نہیں کی۔
سجل علی اوراحدرضا میرکےدرمیان2022 سےطلاق کی افواہیں ہیں۔تاہم دونوں نے آج تک واضح طورپر مذکورہ معاملےپرکوئی بات نہیں کی۔
دونوں نےمارچ2020 میں خاموشی سےشادی کی تھی۔شادی کےایک سال بعد ہی ان کےدرمیان اختلافات کی خبریں سامنےآنےلگیں جوبعد ازاں طلاق کی افواہوں میں تبدیل ہوئیں۔
بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کاپاکستان آنےکااعلان
سجل علی اوراحد رضا میرکےدرمیان مبینہ طلاق کےمعاملےپرمتعدد شخصیات واضح اورمبہم اندازمیں بات کر چکی ہیں لیکن خوددونوں نےکبھی اپنی طلاق پر واضح بات نہیں کی اور نہ ہی گزشتہ دو سال سےدونوں کوایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔