اُشنا شاہ کو انگریزی بولنے پر طعنے کیوں ملتے ہیں؟

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب بھی وہ کینیڈین سٹائل میں انگریزی بولتی ہیں تو ان کو لوگ طعنے دیتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں، حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اُشنا شاہ نے بتایا کہ چوںکہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھی ہیں، اس لیے ان کے انگریزی بولنے میں وہاں کا انداز زیادہ ہوتا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا انداز اور لہجہ بہتر کیا ہے، پہلے ان کے بولنے کے انداز میں کینیڈین سٹائل زیادہ ہوتا تھا، اداکارہ نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود وہ جب بیرون ملک ہوتی ہیں اور انگریزی میں زیادہ بات کر رہی ہوتی ہیں تو ان کا انداز کینیڈین بن جاتا ہے، ان کا بچپن کینیڈا میں گزرا، اس لیے ان کے بولنے کے انداز میں وبھی وہاں کا اسٹائل موجود ہے، اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ وہ جب بھی کینیڈین انداز میں بولتی ہیں تو لوگ سوشل میڈیا پر کمنٹس کر کے ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ایسے ویسے کمنٹس کرتے ہیں، اُشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر انہیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ وہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں، پریانکا چوپڑا کو اتنا زیادہ بولتے ہوئے نہیں دیکھا، اس لیے انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ وہ کس طرح بولتی ہیں لیکن انہیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں، اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے اُشنا شاہ کو مشورہ دیا کہ اس لیے وہ انگریزی کے بجائے ہر وقت اردو میں بات کیا کریں۔

Back to top button