اشنا نے شادی کی تصاویر بنانے والے سے معافی کیوں مانگی؟

اداکارہ اُشنا شاہ نے حال ہی میں اپنی شادی کے دوران پرائیویسی کا خیال نہ رکھنے پر فیشن بلاگر اے بی لاکھانی اور ان کے ساتھی فوٹو گرافر کو خوب تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد انسٹا گرام پر معافی مانگ لی ہے۔

اُشنا نے انسٹا گرام سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد میں جس شرمندگی کا سامنا کروں گی اس سے معافی کی اہمیت کم نہیں ہوگی، میں اے بی لاکھانی سے عوامی طور پر معافی مانگنا چاہتی ہوں، انہوں نے مجھے یہ کرنے کو نہیں کہا لیکن میں اپنا نیا سفر اس بوجھ کے ساتھ شروع نہیں کرسکتی، اگر وہ بغیر اجازت بھی میری تقریب میں فوٹو گرافر لے آئے تو مجھے ان کی آن لائن رسوائی کرنے کا کوئی حق نہیں تھا، دنیا صرف یہاں ختم نہیں ہوجاتی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر مزید لکھا کہ کچھ فوٹو گرافر بغیر اجازت کے تقریب میں گھس آئے، بہت سے لوگوں نے میری تصاویر وائرل کیں (اور اے بی لاکھانی کو قصوروار ٹھہرایا گیا)، میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہونے دوں لیکن کچھ چیزیں ہمیشہ ہمارے مطابق نہیں چلتیں، ایک نئی دلہن کے طور پر میں نے بہت کچھ مینج کیا، نکاح کی تقریب میں نامعلوم ڈرون نے پرائیویسی لیک کی، لاکھوں لوگوں کی ٹرولنگ برداشت کرنی پڑی اور پھر اے بی نے جو کیا اس سب کے بعد صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی تکلیف آن لائن شیئر کر رہی ہوں، مجھے دماغی صحت کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا زہریلی جگہ جہاں فائدے اور نقصانات دونوں ہیں، اس وقت میرے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ میں نے ناقابل یقین شخص سے شادی کی ہے اور بہترین خاندان کا حصہ بنی ہوں۔

اداکارہ اشنا نے ایک اور انسٹا گرام سٹوری پر لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ٹرولنگ اور بُلی (bully) پر کیسا محسوس ہوتا ہے، تاہم دوسرے انسان سے بھی اسی نفرت کا اظہار کرنا، چاہے کوئی بھی وجہ ہو، میرے ماں نے مجھے یہ نہیں سکھایا، اے بی نے مجھ سے معافی مانگی ہے اور میں بھی ان سے معذرت کرنا چاہتی ہوں اور اپنے مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ان کے ساتھ بُرا رویہ اختیار نہ کریں، ہم اس معاملے سے اب آگے بڑھ چکے ہیں۔

اشنا شاہ نے انسٹا گرام سٹوری پر شادی کے دعوت نامے پر درج شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر اے بی لا کھانی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اشنا شاہ نے لکھا تھا کہ ’اے بی لاکھانی اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں اور انہیں ذمہ داری کے تحت مدعو کیا تھا، اُشنا نے مزید لکھا کہ اے بی لاکھانی میرے نکاح کی تقریب میں ایک ڈرون بھی لے کر آئے جہاں صرف میرے خاندان کے افراد موجود تھے اور نکاح کے دوران میرے دستخط کے مناظر بھی ریکارڈ کیے جسے دیکھ کر میں روپڑی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس شخص میں کوئی اخلاقیات نہیں، نہ کوئی اصول ہے، میں نے انہیں شائستگی کے تحت دعوت نامہ بھیجا تھا لیکن انہوں نے نہیں دکھائی۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل اُشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ رقص بھی کیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام، ڈالر 18 روپے 19 پیسے مہنگا

 

Back to top button