عثمان انور فارغ،رائو عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات

حکومت نے پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق راؤ عبدالکریم پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ تعیناتی سے قبل وہ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اپنے کیریئر کے دوران راؤ عبدالکریم نے مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ کر خدمات سر انجام دی ہیں، جن میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن شامل ہیں۔
راؤ عبدالکریم نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اے ایس پی یو ٹی سکھر، ایس ڈی پی او سکھر سٹی، لطیف آباد حیدر آباد، چنیوٹ کے عہدوں پر فرائض انجام دیے۔ بعد ازاں وہ بطور ایس پی گوجرانوالا، لاہور اور شیخوپورہ اور ڈی پی او میانوالی، قصور اور جھنگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
راؤ عبدالکریم کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور انہیں پنجاب پولیس کے نئے آئی جی کے طور پر انتہائی منجھے ہوئے افسر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
