عثمان پیرزادہ کا بجلی کا میٹرکٹوانے کا اعلان

لاکھوں روپے بل آنے پر اداکار عثمان پیرزادہ نے بجلی کا میٹرکٹوانے کااعلان کردیا۔
اداکارہ عثمان پیرزادہ بھی بھاری بلوں سے تنگ آ گئے۔
اداکار عثمان پیرزادہ بھی بھی بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ آگئے۔ کہا کہ حکومت نے کمر توڑ ٹیکسوں سے زندگی جہنم بنا کررکھ دی ہے۔ پاکستان میں ہر کوئی رو رہا ہے پھر چاہے وہ غریب عوام ہو یا پھر شوبز شخصیات، مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے سب کو پریشان کردیا۔
عثمان پیرزادہ نے کہا کہ بجلی کے بلوں کے بارے میں بات کی۔میں اپنے گھر کا بجلی کا بل دیکھ کر چونک گیا کیونکہ وہ میری سوچ سے بہت زیادہ تھا۔
عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں، میری اہلیہ اور میری بیٹی ہم ایک ہی اے سی استعمال کرتے ہیں اور ہم تینوں اُسی ایک کمرے میں سوتے ہیں مگر بل بہت زیادہ آیا ہے۔سولر سسٹم لگانے کا سوچا تھا لیکن اب ہماری حکومت اُس میں ٹیکس لگانے کی کوشش کرنے لگ پڑی ہے۔
