3گیندوں پر3آؤٹ،عثمان طارق نے زمبابوےکیخلاف ہیٹ ٹرک کرلی

سہ فریقی سیریز میں 3گیندوں پر3کھلاڑی آؤٹ کرکے عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔
سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف عثمان طارق نے تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عثمان طارق نے ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا کی وکٹیں لیں۔
عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی پلیئر ہیں اور اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 69 رنز سے باآسانی شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
