اترپردیش،دلہن نخے سسرال پہنچ کرشوہرسےطلاق لےلی

بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن نے سسرال پہنچنے کے 20 منٹ بعد ہی طلاق کا مطالبہ کردیا جس پر دلہا نے اسے طلاق دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے گاؤں بھلوانی میں وشال مدھیسیا نامی شخص نے گزشتہ ماہ 25 نومبر  کو  پوجا نامی لڑکی سے شادی تھی۔

25نومبر کے روز دلہا جب دلہن کے گھر بارات لے کر پہنچا تو اس دوران شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں  جس کے بعد دلہن رخصت ہوکر دلہا کے گھر آگئی تاہم گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی دلہن نے طلاق کا مطالبہ کیا اور گھر واپس جانے کا کہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشال کے گھر والوں سمیت  شادی کیلئے لڑکے کے گھر پر موجود مہمانوں نے بھی  لڑکی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کسی صورت شوہر کے ساتھ رہنے کو تیار نہ تھی اور نہ ہی اپنے اچانک لیے گئے فیصلے کی وجہ بتانے کو تیار تھی۔

پوجا کے گھروالوں کو ان کی بیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا جس پر لڑکی کے گھر والوں نے بھی بیٹی کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر زور دیا لیکن اس سب کے باوجود بھی وہ نہ مانی اور نہ ہی وجہ بتائی۔

بعد ازاں  گاؤں میں  پنچایت بلائی گئی جہاں دونوں خاندانوں کے افراد نے 5 گھنٹے تک اس معاملے پر بات چیت کی لیکن سب بے سود رہا۔

بعد ازاں  پنچایت نے اہل خانہ کو مشورہ دیا کہ وہ جوڑے کے درمیان علیحدگی کروادیں   یوں یہ  شادی باہمی رضامندی سے اسی وقت  ختم ہوگئی۔

Back to top button