لوہے کی چین نے شہری کی جان بچالی

عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کی جان اس وقت معجزاتی طور پر بچ گئی جب اس کے گلے میں پڑی چین  نے گولی کو گردن میں جانے سے روک دیا۔

ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس دوران 22. کیلیبر کی گولی ایک شخص کی گردن پر لگی لیکن متاثرہ شہری کے گلے میں لوہے کی چین موجود تھی جس کی وجہ سے وہ گولی گردن میں داخل نہیں ہو پائی۔

قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: نواز شریف

پولیس نے فوری طور پر مشتبہ بندوق بردار، جس کی شناخت نہیں کی گئی، جائے وقوعہ سے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

حملے کے دوران متاثرہ نامعلوم شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ کولوراڈو کے پولیس افسران نے خون آلود چین کی تصاویر بھی جاری کیں۔  محکمہ پولیس نے تصاویر سوشل میڈیا پوسٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چین کی چوڑائی تقریباً 10 ملی میٹر ہے اور یہی وہ وجہ ہے کہ شوٹنگ کا شکار ہونے والا معجزاتی طور پر بچ گیا۔

Back to top button