توڑ پھوڑکیس،عمران خان کی حاضری نہ لگوانےپر جیل حکام کونوٹس
انسداددہشتگردی عدالت نےعمران خان کی ویڈیولنک حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو ایک بارپھرشوکازنوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کےجج طاہر عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جج طاہرعباس نےریمارکس دیےکہ عمران خان کی حاضری سے متعلق جیل رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹر نیٹ دستیاب نہیں۔آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی۔گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی جس پرشوکازنوٹس جاری کیا تھا ، آج دوبارہ کررہے ہیں۔
جج نےمزید کہانوٹس میں لکھیں گے کہ اگر انٹرنیٹ نہیں ہےتو عمران خان کو عدالت میں پیش کریں۔
اسلام آباد میں احتجاج کیلئے آنیوالےپی ٹی آئی کے 412کارکن گرفتار،60افغانی نکلے
بعد ازاں عدالت نےمزید سماعت21اکتوبرتک ملتوی کردی۔