ویناملک نےٹرولنگ کرنیوالوں کوکھری کھری سنادیں

ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ مجھے ٹرولنگ کے دوران کہا جاتا ہے کہ میں نے اسکرٹ پہن لی تو استغفار نہیں کر سکتی۔ میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے تعلق بہت مضبوط ہے۔
وینا ملک حال ہی میں ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیئے۔
اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے
وینا ملک نےبتایا کہ اس سب کے بعد میں نےاپنے مذہب کو پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کےلوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لےاسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسےگزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرےتوآپ نے کیا کرنا ہے ‘۔
دوران شووینا ملک نے اپنی زندگی میں آنے والےمسٹری مین شہریار سے متعلق بتایاکہ میں اورشہریار گزشتہ4 ماہ سے بات کررہےہیں لیکن شہریار کی مجھ سے محبت15 سے16سال پرانی ہے وہ30 سال کے ہیں۔
یاد رہےکہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سےدبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سےایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔
وینا ملک پاکستان کےعلاوہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں،2010 میں وینا ملک بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارےتھے۔
