آصف علی زرداری سازش قتل کیس کا بڑا فیصلہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنےکے کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشیدکی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

زرداری قتل سازش کیس میں بڑی پیشرفت

یاد رہےکہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےشیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Back to top button