نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 24 فروری کو سنایا جائیگا

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے نور مقدم کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جوکہ جمعرات کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24 فروری جمعرات کو سنائے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ 24 فروری کو فیصلہ سنا دیا جائے۔

پیکا قانون میں ترمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں اس کیس کا ٹرائل چار ماہ بعد مکمل ہوا ہے، ملزموں کے وکلا اور پراسیکوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔ تاہم 20 جولائی 2021ء کو نورمقدم کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا جس کے قتل میں اس کا دوست ظاہر جعفر، والد ذاکر جعفر اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔

Back to top button