اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔

اوگرا نے سوئی نادرن اورسوئی سدرن کی اوسط قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ  سوئی سدرن کیلئےگیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز  کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز  کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت سے ایڈوائس آنےکے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے سلیب کے حساب سے گیس کی قیمتون پر ایڈاوئس ما نگی گئی ہے۔

ذرائع اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے منظوری ہونے کی صورت میں صارفین کو فائدہ منتقل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 40روز میں اوگرا کو جواب دینے کی پابند ہے بصورت فیصلہ خود بخود لاگو ہو جائے گا۔

Back to top button