بابر اعظم کی عید پر شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کی عید الفطر کے موقع پر شیرخرمہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدان میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کرنے والے بابر اعظم اس بار کچن میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے عید کے موقع پر ’شیف‘ کا روپ دھار رکھا تھا اور خود کھڑے ہو کر عید کی روایتی ڈشز، سویاں اور شیر خرمہ تیار کیے۔

آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

مداحوں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نہ صرف ایک بہترین کرکٹر ہیں بلکہ زندگی کے ہر رنگ کو انجوائے کرنا بھی جانتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔

Back to top button