چیتے کی کشتی سے دریا میں چھلانک کی ویڈیو وائرل

محکمہ وائلڈ لائف حکام کی جانب سے ایک چیتے کو جنگل میں چھوڑںے کے دوران حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب چیتے نے جنگل سے قبل ہی کشتی سے دریا میں چھلانگ لگا دی اور تیرتا ہوا جنگل میں جاپہنچا۔
چیتے کے سندربن جنگل میں پہنچنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، چیتے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔
دنیا کا طویل القامت خاندن، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
That tiger sized jump though. Old video of rescue & release of tiger from Sundarbans. pic.twitter.com/u6ls2NW7H3
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) April 17, 2022
کچھ صارفین کا کہنا تھا چیتے کی وڈیو نے ہالی ووڈ کی مشہورفلم ’لائف آف پائی‘ کی یاد دلا دی، ویڈیو کواب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اورہزاروں لائک کرچکے ہیں
