ویناملک کانام ٹک ٹاکرکےساتھ گردش کرنےلگا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ویناملک آئےدن کسی نہ کسی وجہ سےخبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن ان کی خبروں میں آنے کی وجہ کچھ اورنہیں بلکہ محبت ہے۔ کیونکہ ان کانام آج کل ٹک ٹاکرکےساتھ گردش کررہاہے۔

وینا ملک کا نام کسی اداکاروماڈل کےساتھ نہیں بلکہ ایک ٹک ٹاکرکےساتھ گردش کررہاہےجوان سےعمرمیں6سال چھوٹےہیں۔دونوں کےدرمیان تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہےجو سوشل میڈیا پردیکھا بھی جاسکتا ہے۔

وینا سے متعلق صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں

وینا کےمداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی قیاس آرائیاں کررہےہیں کہ آخر یہ کیاماجرا ہے؟کیااداکارہ و ماڈل واقعی کسی کےساتھ نئے تعلق میں ہیں یابس یہ سلسلہ سوشل میڈیا پردکھاوےکےسوا کچھ بھی نہیں؟

وینا ملک نےان اڑتی اڑتی خبروں پرخاموشی توڑی اورکہا کہ عموما خواتین کبھی اپنےرازوں سےپردہ نہیں ہٹاتیں اور میں نےکافی وقت تک اس بات کوچھپا کر رکھا لیکن محبت وپیارکےتعلق پراگرخبریں بنیں تواس میں کیا بری بات ہے؟

زندگی میں تلخ تجربات کا سامنا بھی کیا،وینا ملک

وینا ملک نےکہا کہ میں ہمیشہ سےخودپریقین رکھنےوالی رہی ہوں لیکن زندگی میں تعلقات کےحوالےسےبرےتجربات کابھی سامنا کیاہے۔جنہوں نےمجھے کافی گہری چوٹ پہنچائی ہے،خود پراورتقدیر پر سے بھروسہ کھبی نہیں ٹوٹا،میں آج بھی وہی انسان ہوں،ہمیشہ زندگی میں مثبت سوچ رکھی ہےاورمیں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر مشکل کےساتھ آسانی ہے”۔

ادکارہ نےمزید کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اس بارانہیں اپنےاس نئےتعلق پرمداحوں سمیت پاکستانی عوام کی جانب سےتنقیدکےبجائےمحبت واحترام ملےگااور یہ کہ زندگی میں جوبھی کچھ ہوتاہےکسی نہ کسی وجہ سےہوتا ہے۔

ہانیہ عامربھارت میں کام کیےبغیر’سپر اسٹار‘ بن گئیں

ویناملک نےکہا کہ میں نےاپنی شخصیت کےایک رخ پرکھبی بات نہیں کی وہ یہ کہ میراروحانی تعلق بڑامضبوط ہےاوراچھا ہو یا برا،میں تقدیرپریقین رکھنےوالوں میں سے ہوں۔

شہریار چودھری کا بیان بھی سامنے آگیا

وینا ملک کے ساتھ نظر آنیوالے شہریار چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے، میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتا ہوں، اسی لیے میری پروفائلز پر میری تصویر بھی نظر نہیں آتی۔وینا ملک کے ساتھ ان کے تعلق سے متعلق شہریار نے کہا کہ ان کا تعلق کافی گہرہ ہے اور دونوں ہی باہمی فیصلے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔

Back to top button