انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: طلال چوہدری پر جرمانہ، اویس لغاری کو نوٹس

 

 

 

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر جرمانہ عائد کردیا جب کہ وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا جس کے مطابق طلال چوہدری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے،انہیں فون پر آگاہ کیاگیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مراسلے کے مطابق دو نوٹسز کے باوجود طلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی جس کےبعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہاکہ معاملہ مزید کارروائی کےلیے الیکشن کمیشن ارسال کررہے ہیں۔

 

کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیے : سہیل آفریدی

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان نے این اے 185 میں امیدوار محمود لغاری کی الیکشن مہم میں شرکت کرنے پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کر دیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کاکہنا ہےکہ بطور وفاقی وزیر الیکشن مہم میں حصہ لےکر اویس لغاری نے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے، اویس لغاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق دونوں کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیاجائے گا،شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔

 

 

 

 

Back to top button