دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنان سمیت گرفتار

پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کو ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنان سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آج منائےجانے والے یوم سیاہ کے موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملتان سے 3 رہنماؤں اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،دوسری جانب پی ٹی آئی آج شام کو صوابی میں جلسہ کرےگی، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس نے کارروائی کرتےہوئے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی،مخدوم زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کرلیا،یہ رہنما یوم سیاہ کےموقع پر ریلی کی قیادت کررہے تھے۔
زاہد بہار کے صاحب زادے قاسم ہاشمی نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتےہوئے کہاکہ ملتان سے مہر بانو قریشی،مخدوم زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کیاگیا، ان رہنماؤں کو 8 فروری کی احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے کےدوران پولیس اپنے ساتھ لےگئی، کچھ کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
مہر بانو قریشی کا پولیس کی حراست سےوڈیو بیان سامنے آیا،جس میں انہوں نے کہاکہ ہمیں پتا نہیں کہاں لےکر جا رہے ہیں، تمام تھانے پیچھے رہ گئے ہیں،یہ ہمیں تھانے نہیں لے کر گئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی کےخلاف آج صوابی میں جلسہ کرےگی، پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین جلسے سےخطاب کریں گے۔
صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کےلیے پنڈال سج گیاہے، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایاگیا ہے،جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
اسٹیج پر مرکزی و صوبائی قائدین بھی پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کریں گے،جلسے کی سکیورٹی کےلیے 1400 اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نےاپنے بیان میں کہا ہےکہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کارکنان کو صوابی پہنچنے کاکہا ہے،شہر اقتدار سےبڑی تعداد میں ورکرز صوابی کے جلسے میں شریک ہوں گے۔
عوام یوم ترقی اور پی ٹی آئی یوم انتشار منا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور جلسے کرنےکے علاوہ احتجاج کا لائحہ عمل دیا تھا،جب کہ پنجاب حکومت نےگزشتہ روز صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتےہوئے جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
