پاکستان کیخلاف میچ میں شاندار فیلڈنگ پرفخرہے،ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی  کاکہنا ہے کہ مجھے سمجھ ہے کہ کھیل کے دوران کیا کرنا ہے، میں نے میچ کے دوران خود کو بار بار یاد دلایا کہ فیلڈنگ پر 100 فیصد توجہ دینی ہے۔ اور آج کی فیلڈنگ پر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔

سابق کپتان ویرات کوہلی   نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں  میں نے کھیل کے دوران جو طریقہ کار اپنایا وہی میرا ون ڈے میں کھیلنے کا انداز ہے۔جب روہت شرما آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد مجھ پر ذمہ داری آگئی تھی، میں نے جو طریقہ کار اپنایا اس سے خوش تھا۔ جب آپ سر جھکا کر اپنے کام میں لگ جائیں تو چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہیں۔آج کے میچ میں سبھی کو سیکھنے کا موقع ملا جو آنے والے میچز میں ہمیں کام آئےگا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے فیلڈنگ میں جہاں بھرپور کارکردگی دکھائی وہیں بیٹنگ میں آخر گیند پر چوکا لگا کر سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو فتح سے ہمنکار بھی کیا۔

Back to top button