ہڈیوں کی کمزوری، تھکن اور درد کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ اگر آپ اکثر ہڈیوں میں درد، عضلات کی کمزوری یا تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ صرف ورزش یا عمر کا اثر نہیں، بلکہ وٹامن ڈی کی کمی بھی اس کا اہم باعث بن سکتی ہے۔

وٹامن ڈی کو عام طور پر ’سن شائن وٹامن‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ ہڈیوں، عضلات اور مجموعی جسمانی صحت کےلیے بہت ضروری ہے۔ اس رپورٹ میں ہم وٹامن ڈی کی کمی کے اسباب، علامات، اس سے متعلق بیماریوں اور علاج کی تفصیل پیش کریں گے۔

وٹامن ڈی بنیادی طور پر دو طریقوں سے جسم کو ملتا ہے۔

سورج کی روشنی: جب دھوپ سیدھی جسم پر پڑتی ہے تو جسم خود وٹامن ڈی پیدا کرتا ہے۔ یہ عمل خاص طور پر صبح یا دوپہر میں بہتر ہوتا ہے۔

خوراک: کچھ غذائیں جیسے مچھلی، گائے کی کلیجی، انڈہ، مشروم، اور دودھ یا ڈیری مصنوعات بھی وٹامن ڈی فراہم کرتی ہیں۔

وٹامن ڈی کی سب سے اہم ذمے داری کیلشیم کو جذب کرنا اور ہڈیوں میں محفوظ ہونے میں مدد دینا ہے۔ جب وٹامن ڈی کم ہوتا ہے تو جسم کیلشیم کو مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا، جس سے ہڈیاں کمزور اور جلد ٹوٹنے کے خطرے میں آسکتی ہیں۔

 

 

Back to top button