ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، راکھ کے بادل پاکستان تک پہنچ گئے

ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹ گیا۔راکھ کے بادل پاکستان تک پہنچ گئے۔
دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں پھٹنے والا ہیلی گُبی آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔
فرانسیسی موسمیاتی ادارہ کا کہنا ہے کہ ہیلی گُبی آتش فشاں 12 ہزارسال میں پہلی بارپھٹا ہے۔آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچ گئے۔
امریکی ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹنےکا اس سے پہلےکوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
ایتھوپیا حکام نے آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔
