والی بال سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

آسٹریلیا سے ہونے والی والی بال سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔
ماہ نور نے سنگاپور جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
قومی والی بال ٹیم نے میچ کے تین سیٹ پچیس باٸیس، پچیس باٸیس اور پچیس بیس سے جیتے۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29مٸی کو کھیلا جاٸیگا ۔
والی بال میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
