عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہوگی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا31 تاریخ کو عدم اعتماد پر بحث ہوگی، جس کے بعد ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا، سیاست میں جیت ہار ہوتی ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے یہ جلسے نے ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا اتحادیوں کے بارے میں کہا تھا ق لیگ ہمارے ساتھ آئے گی، اب دعا ہے ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ آئے کیونکہ ایم کیو ایم کا فیصلہ بڑا فیصلہ کن ہوگا لیکن مذاکراتی کمیٹی میں شامل نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار ہے، جن لوگوں نے عمران خان کو ہٹانے کے لیے انٹرنیشنل سازشیں اور سرمایہ کاری کی وہ ناکام ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہاکوشش ہے تین تاریخ کو اپوزیشن 172 بندے پورے نہ کرسکے، میں بہت گھبراہٹ میں تھا لیکن اللہ نے دکھایا لوگ عمران کے ساتھ ہیں، چاہے الیکشن کا رزلٹ کچھ بھی ہو۔فوری الیکشن کا حامی ہوں، حج کے بعد الیکشن ہونے چاہئیں، عمران خان اچھا بجٹ دیں۔

کوئی بزدار گروپ نہیں صرف عمران خان کا سپاہی ہوں

ان کامزید کہنا تھا کہ پنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور حالات سے بخوبی واقف ہیں، وہ پاکستان کے معاملات کو سمجھتے ہیں، اگر انہوں نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا تو اچھی بات ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، ہم ہر چیز پنڈی پر ڈال دیں تو اچھی بات نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدریوں میں بغاوت کی خبر غلط ہے۔

Back to top button