وجیہہ سواتی قتل کیس: 6 ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔
راولپنڈی میں امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کے 6 ملزمان کوسول جج ظہیرصفدر ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزموں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا جس کے بعد عدالت نے تمام ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے موقف اپنایا کہ ملزموں سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، لاش، آلہ قتل، ،گاڑی ،مقتولہ کا سامان بیگ اور ملبوسات برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزموں سے مقتولہ کے خون آلود کپڑے، خون آلود بیڈ شیٹ اور تولیہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
کراچی صارفین کیلئے بجلی 1 روپیہ 7 پیسے فی یونٹ مہنگی
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ملزموں کو17 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے اورامقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
