وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ کردی گئی

پاکستان میں اغوا کے بعد شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے امریکا روانہ کر دی گئی۔

امریکی نژاد پاکستانی خاتون کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے امریکا روانہ کر دی گئی، میت کو ہسپتال سے ائیرپورٹ پہنچانے کے لئے بھی امریکی سفارت خانے کا عملہ ساتھ گیا۔

ملک میں شدید بارشیں، اسلام آباد میں سیلاب کا خدشہ

یاد رہے کہ وجیہہ سواتی کو اس کے سابق شوہر رضوان نے 16 اکتوبرکو قتل کر دیا تھا اور نعش لکی مروت میں اپنے ملازم کے گھرمیں دفن کر دی، ملزم رضوان نے جائیداد کے معاملے پر مقتولہ سے تنازع کا اعتراف کیا۔پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کے الزام میں سابق شوہر رضوان سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا۔

Back to top button