رات گئےجاگنےسےڈپریشن کا مرض بڑھنےکاخدشہ

ماہرین صحت کاکہنا ہےرات گئےدیرتک جاگنے کی عادت ڈپریشن جیسے مرض میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
اگر آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں تو یہ عادت آپ کو ڈپریشن جیسے عام ترین دماغی مرض کا شکار بنا سکتی ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ڈپریشن کی علامات کا خطرہ صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے یونیورسٹی کے 546 طالبعلموں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جو آن لائن سوالناموں کے ذریعے جمع کیا گیا تھا۔
تحقیق کے دوران ان طالبعلموں سے نیند کی عادات، منفی خیالات کے غلبے، ڈپریشن اور انزائٹی کی سطح کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایسا نیند کے ناقص معیار، دیر تک جاگنے کے دوران ناقص غذاؤں کے استعمال اور منفی خیالات کے غلبے کی وجہ سے ہوتا ہے۔