وانا: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 افرادجاں بحق، 14 زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق دھماکا وانا کے مرکزی رستم بازار میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا کر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ زخمیوں میں عام شہریوں کے ساتھ متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

بلوچستان دہشت گرد حملہ : میجر سمیت 3 اہلکار شہید

ڈی ایس پی کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) وانا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Back to top button