حکومت مخالف احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں : کامران مرتضیٰ

مرکزی رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہےکہ عید الفطر کے بعد حکومت مخالف مشترکہ احتجاج سے متعلق تحفظات دور کرنے کےلیے پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی کی ضرورت ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کاکہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو تحریری طور پر دستاویزی شکل دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی غلط فہمی سے بچا جاسکے اور ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کاکہنا تھاکہ اتفاق رائے حاصل کرنے کا عمل عید کےبعد ہی شروع کیا جاسکتا ہے۔
مردان کے علاقے کاٹلنگ میں مرنے والے لوگ دہشت گرد تھے: رانا ثنا اللہ
کامران مرتضیٰ نے کہاکہ احتجاج کا مقام ڈی چوک یا کوئی اور جگہ ہوسکتی ہے جس کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جا سکتا ہے جب کہ احتجاج کا فیصلہ ہوچکا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ احتجاج کریں گے یا علیحدہ کریں گے۔