جنگ ہم پر مسلط کی گئی، دفاع جاری رکھیں گے،ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس قراقچی نے کہا ہے کہ جاری تنازع ایران کی اپنی جنگ نہیں بلکہ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران دفاعی اقدامات کر رہا ہے اور جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھے گا۔

جاپانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیار نہیں، اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حملے غیر قانونی، بلا جواز اور بلا اشتعال جارحیت کے مترادف ہیں۔

ایران نے ڈیاگو گارشیا میں امریکی اور برطانوی فوجی…

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران گزشتہ سال کے منظرنامے کو دوبارہ دہرانے کے حق میں نہیں ہے، اور جنگ کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے تاکہ یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔

Back to top button