دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاسی کوششوں کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی کاوشوں کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی زیادہ ہے،وہاں کی صوبائی حکومتوں کو اپنا کام کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے اثرات بڑھے تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی،

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے 2 سے 3 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور افسران ہر روز شہید ہورہے ہیں،بلوچستان اور خیبر پختونخوا،دونوں صوبوں میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا،اب یہ قابل قبول نہیں رہا۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ وردی ایک فخر اور ایک فرض بھی ہے،یہ وردی کبھی کفن بن جاتی ہے، شہداء دنیا سے چلےجاتے ہیں اور ہمیں محفوظ کرجاتے ہیں،دنیا نے دیکھا پولیس کیا نہیں کرتی، شہداء نے اپنی جوانیاں قربان کیں،ہم شہداء کے وارث ہیں،14 اگست، محرم، عید سمیت دیگر تہواروں پر پولیس ڈیوٹی پر ہوتی ہے،مساجد،بازاروں سمیت دیگر مقامات پر پولیس اہلکاروں نےجانیں قربان کیں۔

طلال چوہدری نے کہاکہ پولیس کے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کےخلاف اقدامات قابل ستائش ہیں،ماؤں نے اپنے بیٹوں اور بچوں نے اپنےوالد کو گھر سے بھیجا ہوگا اور وہ واپس نہیں آیا،یہ وسائل اور وظائف شہداء کی قربانیوں کے سامنےکچھ بھی نہیں،پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا تو پولیس کی قربانیاں بےمثال رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی عروج پر ہے، 90 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے شہداء نے قربانیاں پاکستان کو امن دینے کےلیے دی ہیں،پاکستان امن کےلیے کمزور ہوا۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہاکہ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے درمیان تمام فرق کو ختم کردیا گیا، شہداء پیکج کو بھی برابر کیاگیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس فرق کو ختم کرنے کےلیے وزیر اعظم سے بات کی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کو وسائل فراہم کرکے مضبوط کیا ہے۔

پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 14.44 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

وزیر مملکت نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو مزید وسائل فراہم کیےجائیں گے۔

Back to top button