توشہ خانہ کیس ٹومیں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کےوارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نےتوشہ خانہ کیس ٹومیں عمران خان کی اہلیہ کےوارنٹ جاری کردیے۔

راولپنڈی کےسینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

عدالت نےمسلسل غیرحاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےاوران کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔

پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج : پارٹی قیادت  کے خلاف مزید 10 مقدمات درج

 

عدالت نے بشریٰ بی بی کےضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیےجائیں ۔

خیال رہےآج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں ایف آئی اےکی ضمانت منسوخی کی درخواست پربشریٰ بی بی کونوٹس جاری کیا تھا۔

 

Back to top button