جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیاکہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی۔2 گھنٹےمیں بھارت کی چیخیں امریکا تک پہنچ گئیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں ؟

احسن اقبال نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیاکہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں،موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے۔

ان کاکہنا تھاکہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے، 2 گھنٹےمیں بھارت کی چیخیں امریکا تک پہنچ گئیں۔

بھارتی جارحیت کا بے رحمانہ جواب دیں گے : ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نےکہا کہ ہم نے 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لےکر جانا ہے۔

Back to top button