راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، سپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث سپل ویز کھول دیے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجا کر خبردار کیا گیا۔ ڈیم میں پانی 1749 فٹ کی سطح تک پہنچ چکا تھا، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1752 فٹ ہے۔
سینیٹ انتخابات،خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ
حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید برآں، راول ڈیم کے آس پاس رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈیم کے قریب جانے سے گریز کریں۔
