مغرب کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت دہشت گردی سے چکا رہے ہیں : وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ ہمیں دہشت گردی کا تحفہ مغرب سے ملا ،ان کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ رہا،ہم 40 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں،کوئی ملک اتنا لمبا عرصہ دہشت گردی کےخلاف نہیں لڑا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی دفعہ دیکھا گیا ہےکہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل ہو جاتے ہیں،نئی کمیٹی ان معاملات کو دیکھے گی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہےکہ مسنگ پرسن کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں ہے۔میں خود مسنگ پرسنز والے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں،ہم سنجیدگی کے ساتھ کام کررہے ہیں،لاپتہ افراد پر بہت کام کیا،کمیشن بھی بنایاگیا،مسنگ پرسنز کےلیے ایک ریلیف پیکج متعارف کرایا۔
پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے،محسن نقوی
وزیر قانون نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کو سزا کےخلاف جلد اپیل کا حق مل جائے گا،حکومت نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو جلد پارلیمنٹ کے سامنے لائے جائیں گے ۔
