ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے: احسن اقبال

 

 

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، انتقام تو وہ ہے جو پی ٹی آئی نے اپنی اپوزیشن سے لیا تھا،میں آپ کے سامنے اس کا نمونہ کھڑا ہوں،جب مجھے بازو پر گولی لگی،دوسری سرجری ہوئی اس کے تیسرے دن مجھے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر نےبتایا کہ جج نے تحریری طور پر احکامات دیے کے مجھے فزیو تھراپی فراہم کی جائے،جس سے بازو سیدھا ہوسکتا تھا، اُس حکومت نے مجھے ڈھائی مہینے فزیو تھراپی نہیں فراہم کی اور میرا بازو ٹیرھا ہوگیا،میرا ٹیرھا بازو عمران خان کی انتقامی سیاست کی نشانی ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف،خواجہ آصف،رانا ثناء اللہ سب کو سرد راتوں میں ٹھنڈے فرشوں پر سلایاگیا، آج عمران خان اِس کوٹھری میں ہیں جس میں مجھے رکھا ہوا تھا،وہ کوٹھڑی میرےلیے بحثیت ملزم ٹھیک تھی تو خان صاحب تو سزا یافتہ قیدی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ خان صاحب کےلیے تو تمام سہولتیں موجود ہیں، من پسند کا کھانا ملتا ہے،ورزش کا سامان موجود ہے،وہ تمام سہولتیں ہیں جو پاکستان میں کسی قیدی کو نہیں ہیں،پی ٹی آئی افسانہ بنارہی ہے تاکہ اپنے لیڈر کو این آر او کے ذریعے رہا کروائیں۔ان کو کسی سیاسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیاگیا ان کو 190 ملین خورد برد میں سزا ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے رہنما کی رہائی کی بجائے اپنے رہنما کا گریبان پکڑناچاہیے،آپ ہمیں کرپشن کےخلاف درس دیتےتھے آپ پاکستان کی سب سے بڑی کرپشن کے ملزم نکلے ہیں۔سوائے اِس کے وہ عمران خان کی رہائی کروانا چاہتے ہیں، این آر او کے ذریعے اِس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہے، عمران خان کی طبعی یا میڈیکل کنڈیشن ہے اس پر جو مستند رائے ہے وہ ایک ڈاکٹر کی ہو سکتی ہے نہ کہ وکیل کی ۔

عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی

ان کاکہنا تھاکہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر حکومت نے عمل کیا ہے اُن کو بہترین سہولیات میسر ہیں، ہمیں تو جیل کے اندر اُن سہولیات کا سوا حصہ میسر نہیں تھیں جو عمران خان کو حاصل ہیں، عمران خان تو فائیو سٹار جیل کاٹ رہے ہیں۔

 

 

Back to top button