ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست کرتے ہیں : مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنےوالے کوئی ثبوت نہیں دے سکے،جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھتےہیں۔
سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا پروگرام ہے، اسکالر شپ حاصل کرنےوالے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔طلبہ کو میرٹ پر اسکالر شپس دی جارہی ہیں،
مریم نواز نےکہاکہ اسکالر شپ پروگرام سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کےلیے بھی جلد شروع کیا جائےگا، کوشش ہے صوبےمیں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائےگی،ہونہار طلبہ نےاسکالر شپس اپنی محنت اور اہلیت سے حاصل کی ہیں،یہ طلبہ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔
انہوں نےکہاکہ ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی،سیاست خدمت کا نام ہے، ہم نے لشکر کشی کےبجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا۔
ان کاکہنا تھاکہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنےوالے کوئی ثبوت نہیں دےسکے جو نوجوانوں کے ٹھیکیدار بنےہوئے تھے انہوں نےکیا کام کیے؟کبھی نہیں کہاکہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی سفارش قبول نہیں کی،کسی بھی محکمے میں ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی۔
آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا : وفاقی وزیر خزانہ
ان کاکہنا تھاکہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لےکر آئے ہیں،ترسیلات زر میں اضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے،مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
