ہمایوں سعیدسےدوستی اچھی ہے، فلرٹ نہیں کرتے،مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات کاکہناہے کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے اور ان کی مزاحیہ حرکات و چھیڑ چھاڑ صرف دوستانہ ماحول میں ہوتی ہیں۔

مہوش حیات ان دنوں پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ کے سلسلے میں امریکا کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں دیگر پاکستانی شوبز شخصیات بھی شریک ہیں۔

حالیہ ملاقاتوں اور مداحوں سے بات چیت کے دوران مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی فطرتِ مزاح اور فلرٹنگ کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے بلکہ وہ مزاحیہ فطرت کے مالک ہیں۔

مہوش حیات کے مطابق جب وہ، ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کسی سیٹ پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو تینوں کا ایک مزاحیہ تکون بن جاتا ہے، جس میں ایک دوسرے کو چھیڑا جاتا ہے اور یہ سب مذاق کے طور پر ہوتا ہے۔

Back to top button