پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں: شیخ وقاص اکرم

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی آفیشل پالیسی یا بیانات اس اکاؤنٹ سے منسلک نہیں کیے جاسکتے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف انفارمیشن ونگ کا پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹ بیرونِ ملک مقیم چند پی ٹی آئی کارکنان چلا رہے ہیں اور اس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے والی ٹیم پاکستان میں موجود نہیں۔
افغان مہاجرین کے معاملے پر کے پی حکومت سیاست کررہی ہے : گورنر فیصل کریم
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی آفیشل پالیسی یا بیانات اس اکاؤنٹ سے منسلک نہیں کیے جاسکتے۔
