ایران جنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں : برطانوی وزیراعظم

 

 

 

 

برطانیہ کے وزیراعظم کیئرسٹارمر کا کہنا ہے کہ ہم برطانیہ کو ایران جنگ میں گھسیٹنے نہیں دیں گے،ایران جنگ ہماری نہیں،اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتےہوئے برطانوی وزیراعظم کئیرسٹارمر نے ایک بار پھر واضح کیا ہےکہ برطانیہ کسی صورت مشرق وسطیٰ جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایران جنگ کے اثرات ہمارے مستقبل کو متاثر کریں گے اس لیے ہم برطانیہ کو اس جنگ میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم آنےوالی نسلوں کو محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کےلیے فارن سیکرٹری ییٹی کوپر سیاسی اور سفارتی اقدامات کےلیے کام کریں گے اور اس کےلیے وہ بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو اتحاد سے علیحدگی پر غور کرنے سے متعلق سوال پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ چاہے کتنا ہی دباؤ کیوں نہ ہو،ہمیں اپنے ملک کے مفاد میں فیصلہ کرنا ہے۔

 

Back to top button