ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ، اہداف کے حصول تک واپس نہیں جائیں گے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکا ایران میں اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک تمام اہداف حاصل نہیں ہوجاتے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کردیا،ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا،فضائیہ کو بھی مکمل ختم کر دیا،ایران کے 58 بحری جہاز تباہ جب کہ بارودی سرنگیں بچھانے والی 31 کشتیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکی کارروائیوں کےبعد ایران کی جانب سے ہونےوالے ڈرون حملوں میں 98 فیصد کمی آ گئی ہے جب کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو بھی صفحہ ہستی سے مٹادیا گیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کےخلاف جنگ جیت چکے اور یہ جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت لی تھی لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے،جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہو جاتا ایران سے نہیں جائیں گے۔
پیٹرول کی قیمتیں 200 ڈالر تک جائیں گی،ایران کی امریکا کو دھمکی
امریکی صدر نے تیل بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ آئی ای اے نے پیٹرولیم ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا،آئی ای اے کے سٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی،تیل کی قیمتیں کم کرنے کےلیے امریکی سٹریٹجک تیل ذخائرسے فائدہ اٹھائیں گے۔
