عدم اعتماد کی کامیابی پر ہمیں گھر چلے جانا چاہئے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر ہمیں کو گھر چلے جانا چاہئے، ہم اسمبلی آ رہے ہیں، جیت ہو یا ہار ہو اس سے فرق نہیں پڑتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ کچھ لوگ ہار کا بھی مزہ لیتے ہیں، میں تو انجوائے کر رہا ہوں کہ 4 سال ہو گئے ورنہ ہم تو 10، 10 مہینے میں جاتے رہے ہیں، اپوزیشن نے یہ جو فولش شاٹ کھیلا ہے یہ اُسے راس آگیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق عمران خان اب لاہور، گوجرانوالہ اور کراچی میں جلسہ کریگا، خان صاحب کے لیے پیسہ مسئلہ نہیں ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔
تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کا اہم اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا
شیخ رشید کے مطابق ذمہ داروں سے کہتا ہوں کہ روزوں کے بعد کرائیں یا حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں، ایک شفاف الیکشن ہو تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ الیکٹڈ ہے یہ سلیکٹڈ ہے۔