ہمیں ہر صورت امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا : بلاول بھٹو زرداری

 

 

 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے نتائج پوری دنیا کےلیے تباہ کن ہوسکتے ہیں،ایک ماہ کی کوششوں کےبعد جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے،ہمیں ہر صورت امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی پر اتقاق اور توثیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے 10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا ہے، البتہ ایران کے کچھ نکات پر اب بھی اختلاف رائے موجود ہے۔

برطانوی وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں بمباری اور خطے میں جوابی کارروائیاں رک چکی ہیں،پاکستان کو امید ہےکہ اعتماد سازی کےخلا کو پُر کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تنازع سےانسانی جانوں کے ضیاع اور عالمی معیشت پر بھی اثر پڑرہا ہے۔

نوبیل امن انعام کی نامزدگی کے سوال پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ ہماری پہلی ترجیح انعام نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔عالمی برادری کے پاس "پلان بی” کی گنجائش نہیں،ہمیں ہرصورت "پلان اے” یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔

 

Back to top button