گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں ان کا جائز حصہ دینا چاہتے ہیں : احسن اقبال

 

 

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں ان کا جائز حصہ دینا چاہتی ہے۔

گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ این ایف سی میں جائز حصہ دینے کےلیے حکومت آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں انجینئرنگ فیکلٹی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

 

 

 

Back to top button