عمران خان سے ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟ : علیمہ خان

علیمہ خان نے عمران خان سے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا،دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید کی چھٹیوں میں کسی کی ملاقات نہیں ہوگی،پھر چند لوگوں کو ان سے ملنے بھی دیا گیا؟ کیا یہ پابندی صرف فیملی ارکان کےلیے تھی؟
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے ملاقات کی تھی، علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد عمران خان سے پہلی ملاقات تھی۔
